بہاولنگر ، بلیک میلنگ سے 15سالہ لڑکی کے ساتھ دو ماہ تک زیادتی کا انکشاف

Oct 10, 2021 | 20:14:PM
بہاولنگر،لڑکی ،سے،زیادتی،کا ،انکشاف
کیپشن: لڑکی سے زیادتی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات تھم نہ سکے۔بہاولنگر میں تھانہ مدرسہ کے علاقہ چک بلوچاں میں 15سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ 15سالہ( ن) گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم نے زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا ۔ملزم لڑکی کو بلیک میل کرکے 2ماہ تک زیادتی کرتا رہا ۔تنگ آکر لڑکی نے اپنے گھر والوں کو بتادیا۔والد کی مدعیت میں دو ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا  گیا ہے ۔پو لیس حکا م کا کہنا ہے ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جا ئیگا۔

یہ بھی پڑھیں:آریان خان کیس،ایک اور شخص گرفتار۔۔شاہ رخ کے بیٹے اور ساتھیوں کے فونز سے تفتیش کاروں کو ایسا سراغ مل گیا کہ تہلکہ مچ گیا