سال کے اختتام پرسوناکتناسستاہوسکتاہے؟بڑی خبرآگئی

Nov 10, 2025 | 15:12:PM
سال کے اختتام پرسوناکتناسستاہوسکتاہے؟بڑی خبرآگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دبئی میں 24 قیراط سونے کی قیمت مسلسل دوسرے ہفتے بھی 500 درہم فی تولہ  سے کم رہی جو حالیہ ہفتوں کے اتار چڑھاؤ کے بعد قیمتوں میں استحکام کی علامت ہے۔
ریٹیل مارکیٹ میں 24 قیراط سونا 482 درہم فی گرام پر فروخت ہو رہا ہے، جو ہفتے کے دوران مختصر طور پر 475.25 درہم تک گر گیا تھا۔
22 قیراط سونا 446.25 درہم فی گرام پر پہنچ گیا جو جمعرات کے 440 درہم کے کم ترین ریٹ سے معمولی بہتر ہے۔
عالمی سطح پر فی اونس سونا تقریباً 4,000 امریکی ڈالر (14,700 درہم) پر برقرار رہا، یہ استحکام امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں سال دوسری بار شرحِ سود میں کمی کے بعد سامنے آیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوناپھرہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟

ماہرین کے مطابق قریب المدت میں  24 قیراط سونا 500 درہم سے نیچے ہی رہے گا، تاہم تیزی سے گراوٹ کا امکان نہیں،البتہ اگر سرمایہ کار منافع حاصل کرنے کے لیے فروخت شروع کریں یا ڈالر مزید مضبوط ہوا تو قیمتوں میں عارضی کمی آ سکتی ہے جو زیورات خریدنےکے خواہشمند صارفین کے لیے ایک اچھا موقع ثابت ہو سکتا ہے۔