ملالہ  یوسفزئی کے شوہر عاصر ملک کیا کام کرتے ہیں۔۔؟

Nov 10, 2021 | 19:45:PM
،ملالہ ،یوسفزئی، شوہر، عاصر ملک
کیپشن: ملالہ یوسفزئی اور انکے شوہر عاصر ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی  نے پاکستانی نوجوان عاصر ملک سے نکاح کرلیا۔ ملالہ کے شوہر پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجر ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسفزئی  کے شوہر کا پورا نام عاصر ملک ہے اور وہ پی سی بی ہائی پرفارمنس سنٹر کے جنرل  منیجر ہیں۔ دونوں گزشتہ کچھ عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ 12 جولائی 2021  میں عاصر ملک نے ٹویٹر پر ملالہ یوسفزئی کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی بیوی کو سالگرہ کی مبارکباد   پیش کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’امیجنگ ملالہ کو یوم پیدائش کی مبارکباد‘‘۔

  اس کے علاوہ بھی عاصر ملک ملالہ یوسفزئی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ انہیں 29 مئی 2020 کو پی سی بی میں تعینات کیا گیا تھا۔پی سی بی میں آنے سے پہلے عاصر ملک پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے ساتھ بطور آپریشنل منیجر کام کرتے تھے۔ اس کے علاوہ وہ پلیئر مینجمنٹ ایجنسی بھی چلاتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منصف ہو تو ایسا ۔۔ پروٹوکول نا سڑک بند۔۔۔ چیف جسٹس کی رکشے سے اترنے کی تصویر وائرل۔۔ !!