اداکارہ امرخان کا ایوارڈز تقریب میں زبردست ڈانس۔۔مداح حیران۔۔ ویڈیو وائرل

Nov 10, 2021 | 16:28:PM
اداکارہ امر خان کا ڈانس مداح خوش
کیپشن: اداکارہ امر خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل سکرین ایوارڈز (پیسا) 2021 کی  تقریب میں پاکستانی اداکاروں سمیت دیگر ممالک کی اداکارائیں بھی شریک ہوئیں، اداکارہ امرخان نے پیسا کی رنگا رنگ تقریب میں ڈانس پرفارمنس سے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

پیسا ایوارڈز تقریب کے دوران مجموعی طور پر 24 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیئے گئے اور اس بار پہلی دفعہ یوٹیوبرز، ولاگرز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سٹارز کو بھی نامزد کیا گیا۔انچ نومبر کو ہونے والی تقریب میں انتظامیہ ’لائف اچیومنٹ ایوارڈ 2020‘ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

 ’پیسا‘ ایوارڈز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس پروقار تقریب کی متعددویڈیوز بھی شیئر کی گئیں جبکہ دوسرے انسٹاگرام اکاؤنٹ نے بھی اس کو وائرل کیا اس ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ امرخان کی ڈانس پرفارمنس کو دیکھا گیا۔

ویڈیو میں شرارہ پہنے امرخان کو  دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پاکستانی پنجابی گانے پر رقص کررہی ہیں، تقریب میں موجود مہمانوں اور دیگر اداکارؤں نے اس کو خوب پسند کیا جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کی ڈانس پرفارمنس کر سراہا ۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹی انڈین ڈرامے میں ایسا کیا دیکھ رہی تھی کہ شاہد آفریدی غصے میں آ گئے