ورلڈکپ، قومی ٹیم کی سیمی فائنل کی تیاری شروع

Nov 10, 2021 | 10:13:AM
قومی ٹیم آج سے سیمی فائنل کی تیاریاں شروع کر ے گی
کیپشن: قومی ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کی تیاری آج سے شروع کردیں،سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 6 تا 9 بجے آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل آج 10 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ابو ظبی میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

بابراعظم نے سیمی فائنل کے مقابلے سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جو کھلاڑی مانگے وہ ملے اور اب وہ کھل کر فیصلے کررہے ہیں۔

 خیال رہے کہ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ہر میچ میں تھوڑی بہت کمزوریاں نظر آئیں، کبھی بیٹنگ، کبھی بولنگ تو کبھی فیڈنگ میں خامیاں ہوئیں لیکن اچھی بات ہے کہ ہم ان خامیوں کو دور کررہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:   ملالہ یوسفزئی کے نکاح کی تصاویر کس فوٹو گرافر نےبنائیں؟