میں ایک ادھوری روح اور ادھورے پن کا اپنا ہی مزہ ہے؛صباقمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صبا قمرنے کہاہے کہ میں ایک ادھوری روح ہوں اور ادھورے پن کا اپنا ہی مزہ ہے۔
صباقمر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے زندگی، خواہشات اور ادھورے پن سے متعلق گہرے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو میں صبا قمر نے کہا کہ میری زندگی بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کی فلموں کی طرح ہے جہاں ادھورے پن میں بھی ایک خاص خوبصورتی اور احساس چھپا ہوتا ہے۔
معروف اداکارہ نے کہا کہ میں ایک ادھوری روح ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ زندگی میں ادھورے پن کا اپنا ہی مزہ ہے، چیزوں کا ادھورا رہ جانا اپنی الگ بات رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل، مشی خان کا سخت ردعمل
صبا قمر نے خواہشات کے پورا ہونے کے تصور پر دلچسپ انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تمام خواہشات پوری ہو جائیں تو انسان کے اندر خواہش کرنے کا جذبہ ہی ختم ہو جاتا ہے،خواہشوں کا مل جانا، خواہشوں کو مار دیتا ہے، اسی لیے میں مانتی ہوں کہ درد میں بھی ایک مزہ ہے، اگر درد ہے تو مزہ ہے۔