ڈاکو بیوپاری سے 45 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

May 10, 2026 | 10:08:AM
ڈاکو بیوپاری سے 45 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی میں 6 ڈاکو  بیوپاری سے 45 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ قائدآباد میں پیش آیا جہاں گزشتہ روز 6 ڈاکوؤں نے 3 بیوپاریوں سے لوٹ مار کی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان بیوپاری سے 45لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:صارف کو ذہنی اذیت پہنچنے پر نجی بینک کو جرمانہ

 متاثرہ بیوپاری کی مدعیت میں شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  مقدمے کے متن کے مطابق بیوپاری اپنے دو کزن کے ہمراہ جانور خریدنے کے لیے جا رہا تھا۔

 تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ملزمان نے اسلحے کے زور پر روکا اور 45لاکھ ٍروپے چھیننے کے بعد فرار ہوگئے