جنگ آج سےبند ،امریکی وزیر خارجہ نے ٹرمپ بیانیہ کی تصدیق کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کردی۔
امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ میں نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران نائب صدر جے ڈی وانس کے ساتھ بھارتی اور پاکستانی حکام کے ساتھ بات چیت کی جس میں وزرائے اعظم نریندر مودی اور شہباز شریف بھی شامل ہیں۔ سینئر حکام میں وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، چیف آف آرمی اسٹاف عاصم منیر، اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور عاصم ملک شامل تھے۔مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے اور ایک غیر جانبدار مقام پر مسائل پر بات چیت شروع کی ہے۔ہم وزیر اعظم مودی اور شریف کو امن کا راستہ منتخب کرنے میں ان کی دانشمندی، سمجھداری اور مدبرانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اوربھارت فوری طور پر سیز فائر پر تیار،ٹرمپ نے مبارکباد دیدی