امریکی صدر ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی کم کرنا چاہتے ہیں، وائٹ ہاؤس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وائٹ ہاوس ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ پاکستان ،بھارت کشیدگی پر متحرک ہیں ۔
ترجمان وائٹ ہاوس کا کہناہے کہ مارکوروبیو نے دونو ں ممالک کے رہنماوں سے بات چیت کی ہے۔امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے دونوں ممالک سے کشیدگی کے خاتمے پر بات کی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر بھی پاک بھارت معاملے پر بات کرچکے ہیں ۔صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کشیدگی نہ بڑھےاور یہ معاملہ جلد ختم ہو۔ان کاکہناتھا کہ امریکی صدر کے دونوں ممالک کے رہنماوں سے اچھے تعلقات ہیں ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کئی دہائیوں سے چل رہا ہے ۔