ٹام کروز کس گلوکارہ کو ڈیٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں؟

May 10, 2023 | 21:49:PM
ٹام کروز کس گلوکارہ کو ڈیٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز جب سے میامی فارمولا ون گرینڈ پریکس میں شکیرا سے ملے ہیں تب سے ہی گلوکار ہ انکے دل میں گھر کر گئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام کروز  شکیرا کے ساتھ رومانوی تعلقات بنانے میں کافی دلچسپی ہے، جبکہ دونوں کے درمیان کی کمسٹری بھی کافی اچھے نظر آتی ہے۔

ایک رپورٹ میں اندرونی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے یہ  دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹام کروز اور شکیرا کی کمسٹری جلد بننے والی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شکیرا کو اپنی زندگی کے مشکل دور سے نکلنے کے لیے ایک اچھے انسان کے ساتھ کی ضرورت اور وہ انسان ٹام کروز ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ  اس ساری صورتحال میں ٹام کروز کا ساتھ حاصل کرنے پر شکیرا کے لیے ایک پلس پوائنٹ یہ بھی ہے کہ اداکار ایک خوبصورت اور باصلاحیت آدمی ہیں۔

اس کے علاوہ ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ شکیرا کا قد ٹام کروز سے چھوٹا ہے، اداکار کا قد 5 فٹ 7 جبکہ گلوکارہ کا قد 5 فٹ 2 ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹام کروز نے مبینہ طور پر شکیرا کو حال ہی میں ہونے والی ملاقات کے بعد پھول بھی بھیجوائے ہیں۔