حج کیلئے عمر کی حد کا اعلان کردیا گیا

May 10, 2022 | 17:31:PM
حج کے لئے عمر کا اعلان
کیپشن: حج کے لئے عمر کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سعودی وزارت حج اورعمرہ نے رواں سال حج کے لئے عمر کی حد کا اعلان کردیا۔
سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 65 برس سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کرسکیں گے۔عازمین حج کوکورونا  ویکسینیشن کی ساری خوراک مکمل کرانا لازمی ہوگا۔

غیرملکی عازمین کو روانگی سے 72 گھنٹے قبل کرائے گئے کورونا  ٹیسٹ کی رپورٹ دینا ہوگی۔عازمین کو مناسک حج ادا کرتے وقت تمام احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہوگا۔

 رواں سال دنیابھر سے عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک ہوگی۔ یہ  تعداد اسلامی ممالک کو دیےگئےکوٹے کے مطابق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اڑان جاری۔کتنا مہنگا ہوا؟