مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: تیل پیدا کرنیوالے بڑے ممالک نے پیداوار میں نمایاں کمی کردی

Mar 10, 2026 | 14:31:PM
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: تیل پیدا کرنیوالے بڑے ممالک نے پیداوار میں نمایاں کمی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )مشرق وسطیٰ میں جنگی صورت حال کے باعث تیل پیدا کرنیوالے بڑے ممالک نے یومیہ تیل پیداوار میں نمایاں کمی کردی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق تیل پیدا کرنے والے بڑے ملک سعودی عرب نے یومیہ تیل پیداوار میں 20 سے 25 لاکھ بیرل تک کمی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے 5 سے 8 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار کم کر دی ہے جبکہ کویت نے تقریباً 5 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار میں کمی کی ہے۔

اس کے علاوہ عراق نے بھی تقریباً 29 لاکھ بیرل یومیہ پیداوار میں کمی کی ہے، گزشتہ روز عراقی حکام نے کہا تھا کہ فی الحال صرف ملکی ضرورت کے لیے تیل نکالا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ادویات کی سپلائی   متاثر ہونے کا خدشہ

خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کے بعد ایران نے ایشیا کو یورپ سے ملانے والی آبنائے ہرمز پر پر امریکا اور اسرائیل کو تیل سپلائی کرنے والے بحری جہازوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔