ریٹائرمنٹ نہیں لے رہا: روہت شرما کا اعلان

Mar 10, 2025 | 09:48:AM
ریٹائرمنٹ نہیں لے رہا: روہت شرما کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپیئنزٹرافی 2025 جیتنے کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق گفتگو کی اور بتایا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہیں لے رہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو سفید کوٹ کیوں پہنائے جاتے ہیں، اس کی اہمیت کیا ہے؟

روہت شرما کا بتانا تھا کہ میرا ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، اس حوالے سے چلنے والی خبریں افواہیں تھیں جن کی آج آپ کے سامنے تردید کررہا ہوں، میں یہ اس لیے بتارہا ہوں تاکہ آگے افواہیں ختم ہوں، مستقبل کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، جو چل رہا ہے چلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بھارت کی نمائندگی جاری رکھوں گا اور ہر پوزیشن پر اپنے ملک کیلئے کھیلنے کو بھی تیار ہوں۔

یاد رہے کہ روہت شرما 2 ماہ بعد 38 سال کے ہونے والے ہیں، ان سے متعلق خیال کیا جارہا تھا کہ وہ ورلڈکپ 2027 سے قبل ہی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔