آصف علی زرداری نے ملک کے 14ویں صدر کا حلف اٹھالیا

Mar 10, 2024 | 16:27:PM
 آصف علی زرداری نے ملک کے 14ویں صدر کا حلف اٹھالیا
کیپشن: صدر آصف زرداری حلف اٹھا رہے ہیں
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نومنتخب صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک کے 14ویں صدر کا حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی،نومنتخب صدر سے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سابق صدر عارف علوی، قائدن لیگ نوازشریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، بلاول بھٹو،بختاور بھٹو،آصفہ بھٹو زرداری  شریک ہوئے۔اس کے علاوہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی تقریب میں شریک ہیں۔

ضرورپڑھیں:وزیر اعظم نے رمضان کی خصوصی پیکج کی رقم میں بڑا اضافہ کر دیا

آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں، گزشتہ روز آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 180 الیکٹورل ووٹ ملے۔