اے این ایف کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Mar 10, 2023 | 10:55:AM
اے این ایف کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
کیپشن: ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر انسداد منشیات فورس کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں جن میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ نمبر ER 703 سے شارجہ جانے والے اپردیر کے رہائشی ملزم کے پیٹ 38 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسی طرح ایک دوسری کارروائی میں لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ نمبر XY 318 سے دبئی جانے والے مُلزم کے بیگ سے 795 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں، ملزم کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، لاہور سمیت تین شہروں سے 12 دہشتگرد گرفتار

کراچی اورنگی بنارس چوک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے اے این ایف نے مقامی رہائشی ملزم سے 11 کلو 6 سو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اس کے علاوہ کوئٹہ میں گنج چوک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ مقامی رہائشی سے 1 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔