شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری۔۔ آسٹریلیا کی دیگر ٹیموں کے بھی دورہ پاکستان کے امکانات روشن

Mar 10, 2022 | 19:42:PM
شائقین۔ کرکٹ ۔ خوشخبری۔آسٹریلیا ۔ دورہ ۔پاکستان ۔ امکانات۔ روشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)آسٹریلیا کی دیگر ٹیموں کے بھی پاکستان کا دورہ کرنے کے امکانات روشن ہوگئے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا کہ آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم، اے ٹیم اور انڈر19 کا بھی پاکستان کا دورہ اہم ہے۔چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز کے روابط میں مزید مضبوطی چاہتے ہیں، روابط میں مضبوطی سے پاکستان کے مزید دورے ممکن ہوں گے۔چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا کہ پاکستان کے22 کروڑ عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔نک ہاکلے نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کو جلد معلوم ہوگیا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کا خدشہ نہیں اسی لئے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔آئینی شرائط کے بغیر صدر، گورنرز آرڈ یننس کا نفاذ نہیں کر سکتے ،، سپریم کورٹ