100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی کی قیمت منڈی میں 1.25 روپے کلو ہوگئی 

Jun 10, 2025 | 18:34:PM
100 روپے کلو بکنے والی بھنڈی کی قیمت منڈی میں 1.25 روپے کلو ہوگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے شہر کمالیہ کی سبزی منڈی میں بھنڈی کی قیمت 50 روپے من تک گر گئی ہے، چند دن پہلے تک 100روپے کلو بکنے والی بھنڈی کی قیمت منڈی میں سوا روپے کلو ہوگئی۔

 تاجروں کا کہنا ہے کہ عید پر کھیت سے منڈیوں تک فراہمی رکنے سے بھنڈی کی قیمت گری، بھنڈی کی قیمت گرنے سے کاشتکاروں اور آڑھتیوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بجٹ میں سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد ٹیکس عائد