2ججز کی خالی نشستوں کا معاملہ , چیف جسٹس نے اجلاس طلب کر لیا

Jun 10, 2023 | 21:08:PM
2ججز کی خالی نشستوں کا معاملہ , چیف جسٹس نے اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سپریم کورٹ میں 2ججز کی خالی نشستوں کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے 14 جون کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے طلب کیا گئے اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ لانے پر غور ہوگا، سپریم کورٹ میں اس وقت 2ججز کی نشستیں خالی ہیں ، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی جسٹس مسرت ہلالی کا نام پہلے ہی تجویز کر چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :190 ملین پاونڈ کیس، قاسم سوری کیخلاف تحقیقات کا آغاز