ورلڈ بیچ ریسلنگ:گوجرانوالہ کے ریسلر انعام بٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Jun 10, 2023 | 18:48:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز میں گوجرانوالہ کےریسلر   انعام بٹ نے پہلے میچ میں  چینی حریف کو شکست دےکر کورٹر فائنل  راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سنگاپور کے شہر کالانگ میں ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے مقابلے جاری ہیں،پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے پہلے دن ہونے والے تینوں مقابلے جیت لیے۔

پہلے مقابلے میں چینی حریف کو3-1 سے شکست دی،دوسرے مقابلے میں انعام بٹ نے بیلجیم کے ریسلر کو 3_0سے ہرایا جبکہ تیسرے مقابلے میں رومانیہ کے پہلوان کو 3-0سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 35 فیصد تک بڑھانے کا اعلان

یاد رہے کہ پہلوان انعام بٹ کے باقی تمام میچز کل کھیلے جائیں گے،انعام بٹ نے 2018ء اولمپک میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتا تھا جبکہ وہ کامن ویلتھ گیمز میں 2 طلائی تمغے جیتنے والے پہلے پہلوان ہیں،  جو پاکستانی ریسلر ورلڈ بیچ گیمز میں بھی سونے کا تمغہ حاصل کرچکے ہیں۔