اداکارہ علیزے شاہ کی نئی ٹرانزیشن ویڈیو، سوشل میڈیا پر وائرل 

Jun 10, 2023 | 09:21:AM
پاکستان کی خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کی  جس پر اُنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی خوبصورت اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کی  جس پر اُنہیں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

 پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں بہت کم عرصے اور چھوٹی سی عمر ہی میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ علیزے شاہ کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو اُن کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آئی ہے۔

علیزے شاہ کی اس ویڈیو پر اُن کے مداحوں و فالوورز کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔ متعدد صارفین کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے علیزے شاہ پر تنقید کی گئی ہے کہ وہ اس نئے روپ میں اچھی نہیں لگ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ علیزے شاہ اپنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو   کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔