سربیا کے نواک جوکووچ ورلڈ نمبر 1 کو شکست دے کر فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے

Jun 10, 2023 | 09:06:AM
سربیا کے نواک جوکووچ ورلڈ نمبر 1 کو شکست دے کر فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 3 نواک جوکووچ عالمی نمبر 1 کارلوس یلکاریز کو ہرا کر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

گزشتہ روز کھیلے جانے والے فرنچ اوپن مینز سنگل کے سیمی فائنل مقابلے میں ورلڈ نمبر3 نواک جوکووچ عالمی نمبر 1 سپینش کھلاڑی کارلوس الکاریز کو 3.1 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

 یہ بھی پڑھیں: ہمارے پاس ورلڈ کپ جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے: محمد یوسف

سابق عالمی نمبر 1 جوکووچ نے موجودہ عالمی نمبر 1 سپینش پلیئر کارلوس الکاریز کو 6-3، 6-1 اور 6-1 سے تین سیٹوں میں شکست دی جبکہ کارلوس الکاریز 7-5 سے صرف ایک ہی سیٹ جیت پائے۔

فرنچ اوپن کے فائنل مقابلے میں سربین کھلاڑی جوکووچ کا سامنا اتوار کے روز ناروے کے کیسپر رود سے ہو گا۔

واضح رہے کہ اگر جوکووچ فائنل جیت جاتے ہیں تو ان کا یہ 23 واں گرینڈ سلیم ٹائٹل ہو گا جو کہ ایک ریکارڈ  ہو گا۔