وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے اہم سیاسی امور پر مشاورت کریں گے۔
علی امین گنڈاپور جمعۃ المبارک کا پورا دن اسلام آباد میں گزاریں گے، علی امین گنڈاپور ہفتے کے روز لاہور پہنچیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے خطاب اور عشائیہ میں شرکت کریں گے۔
وزیراعلی خیبر پختوانخوا علی امین گنڈا پور اتوار کو لاہور میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹروں نے شہری کے پیٹ سے ایک فٹ لمبی زندہ بام مچھلی نکال لی