نوجوان کی وطن واپسی پر بھائیوں نے ڈالروں کی برسات کر دی، ویڈیو وائرل

Jul 10, 2023 | 19:06:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گوجرانوالہ میں بیرون ملک سے واپس لوٹنے والے نوجوان پر بھائیوں نے ڈالروں کی برسات کر دی، ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بیرون ملک سے واپس لوٹنے والے نوجوان پر بھائیوں نے ڈالروں کی برسات کر دی، گوجرانوالہ کے نواحی علاقے شاہین آباد کا رہائشی نعمان ہالینڈ میں14 سال سے مقیم تھا۔ اتنے سالوں بعد وطن واپس لوٹنے پر اہلخانہ کی جانب سے نوجوان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز الہیٰ کی جج سے انوکھی فرمائش، عدالت میں قہقہے لگ گئے

پردیسی بابو کو بینڈ باجے کے ساتھ شاہی سواری میں سوار کر کے گھر تک لایا گیا، دوست اور بھائی پاکستانی کرنسی سمیت غیر ملکی کرنسی نچھاور کرتے رہے، یہ انوکھا استقبال دیکھنے کے لئے اہل علاقہ بڑی تعداد میں اُمڈ آئے۔