عید قربان، شہر خاموشاں میں عوام کا رش، قبروں پر پھول نچھاور، فاتحہ خوانی کرتے رہے

Jul 10, 2022 | 15:20:PM
عید قربان، شہر خاموشاں میں عوام کا رش، قبروں پر پھول نچھاور، فاتحہ خوانی کرتے رہے
کیپشن: شہر خاموشاں میں عوام کا رش(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے شہر خاموشاں کا رخ کرلیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

عیدالاضحیٰ جہاں خوشیوں کا موقع ہوتا ہے وہیں ہر کسی کو اپنے پیاروں کی یاد بھی ستانے لگتی ہے، جو اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ ان سے ملنے کے لیے ہر کوئی نماز عید کے بعد قبرستان کا رخ کرتا ہے، پھول خرید کر پیاروں کی قبروں پر ڈالے جاتے ہیں، ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ عید پر سب سے زیادہ یاد انہیں اپنے بچھڑے والدین اور قریبی عزیز واقارب یاد آتے ہیں، وہ اپنے پیاروں کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔