ریسٹورنٹ میں بدتمیزی کا واقعہ،احسن اقبال نے مزید تصاویر شیئر کردیں

Jul 10, 2022 | 13:08:PM
ریسٹورنٹ میں بدتمیزی کا واقعہ،احسن اقبال نے مزید تصاویر شیئر کردیں
کیپشن: ریسٹورنٹ میں احسن اقبال کےساتھ بدتمیزی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ  بندی و  مسلم لیگ ن کے رہنما  احسن اقبال  کے ساتھ بدتمیزی اور نعرہ بازی کرنیوالی خواتین کے چہرے بھی سامنے آگئے، تصاویر شیئر کرتے ہوئے احسن اقبال نے لکھا کہ ’’یہ وہ چہرے ہیں جن کی تربیت عمران نیازی نے ہٹلر کی پلے بک سے کی ہے‘‘۔ 

احسن اقبال کاکہنا تھاکہ ’’عام زندگی میں لوگ انہیں پڑھا لکھا سمجھتے ہونگے لیکن تہذیب محض تعلیم سے نہیں آتی۔ والدین کی تربیت، صحبت اور زندگی میں انسان کسے فالو کرتا ہے یہ عناصر انسان کو خواہ وہ کتنا تعلیم یافتہ ہو اسے گنوار بھی بنا سکتے ہیں‘‘۔

 انہوں نے کہا کہ  چند افراد نے خواتین اور بچوں کو آگے کر کے ہلڑ بازی کی ، میرے ساتھ بھی کوئی جذباتی کارکن ہوتا تو صورتحال گھمبیر ہو جاتی ۔

چند سال قبل پروپیگنڈے سے متاثر ایک نوجوان نے میری جان لینے کی کوشش کی ،انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تدبیریں سوچتا ہوں،جب نفرت کا بیج بویا جائے تو اسے نکلنے میں کئی سال لگتے ہیں، ہمیں معاشی مسائل کا سامنا ہے جنہیں ایک دو سال میں حل کیا جا سکتا ہے، معاشرے میں نفرت کے بیج بو دیئے جائیں تو وہ نکالے نہیں جا سکتے، خواتین موجود ہونے کے باعث قانونی کارروائی کرنے سے گریز کیا ہے، اگر ہم نے ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی نہ کی تو خانہ جنگی ہو سکتی ہے۔

 خیال رہے کہ فاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےریسٹورنٹ میں بدتمیزی کرنے والی فیملی کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، اگر میرے ساتھ سیکیورٹی گارڈ ہوتا یا کوئی جذباتی حمایتی ہوتا تو صورتحال گھمبیر ہوسکتی تھی، کل سے اندرون و بیرون ملک سے واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے،حسن اقبال نے کہا کہ قانون اجازت دیتا ہے کہ ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں لیکن اس واقعے میں خواتین اور بچے شامل تھے، اس لیے میں نے فیصلہ کیا کہ ان کےخلاف قانونی کارروائی نہیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیںواٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری