مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا مالی بحران پر وفاقی حکومت کو خط 

Jan 10, 2026 | 16:17:PM
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کا مالی بحران پر وفاقی حکومت کو خط 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے مالی بحران پر وفاقی حکومت کو خط ارسال کر دیا ۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے خط کے متن میں کہا گیاہے کہ وفاقی ریلیزز میں کمی سے خیبرپختونخوا کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے، مالی سال 2025-26 کے لیے 157 ارب روپے سرپلس ہدف خطرے میں پڑ گیا ہے۔
 وفاقی حکومت نے مالی سال 2025/26 کے پہلے چھ ماہ میں کم فنڈز جاری کیے، وفاقی حکومت کی جانب سے بروقت فنڈز کی عدم فراہمی سے صوبائی مالی نظم متاثر ہوا، ضم اضلاع کے لیے 292 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ 6 ماہ میں صرف 56 ارب جاری کیے گئے۔
ضم اضلاع کے ترقیاتی منصوبے شدید فنڈز کی کمی کا شکار ہیں، وفاق نے 127 ارب روپے کم جاری کئے، وفاق نے 115 ارب کے مقابلے میں سٹریٹ ٹرانسفرز کی مد میں صرف 19 ارب جاری کیے، این ایف سی شیئر میں 76 ارب روپے کی کمی ہے جبکہ نیٹ ہائیڈل منافع کی مد میں 106 ارب کے مقابلے میں صرف 18 ارب جاری ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق سینیٹر مشتاق احمد کا نئی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ کے قیام کا اعلان
متن میں مزید درج تھا کہ سیلاب اور بحالی پر 28 ارب روپے خرچ ہوئے جسکی وجہ سے صوبائی وسائل پر مزید بوجھ ہے، آئی ڈی پیز پر اضافی 7 ارب روپے خرچ ہوئے ۔
وفاقی ریلیزز میں مسلسل کمی سے ترقیاتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں، صوبائی حکومت نے محدود وسائل کے باوجود 46 ارب روپے خود جاری کیے، کے پی حکومت نے خط میں وفاق سے بروقت اور مکمل فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔