روہنگیامسلمانوں کے کیمپ میں آگ نے تباہی مچادی

Jan 10, 2022 | 16:13:PM
مہاجرین ، آتشزدگی
کیپشن: مہاجرین کے کیبمپ میں آتشزدگی کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بنگلہ دیش میں روہنگیامسلمانوں کے کیمپ میں آگ نے تباہی مچادی۔ روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں آتشزدگی سے 1200 عارضی گھر جل کر راکھ ہوگئے۔ 
تفصیلات کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں آتشزدگی سے 5 ہزار سے زائد مہاجرین چھت سے محروم ہو گئے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ جنوب مشرقی بنگلہ دیش میں اتوار کے روز پیش آیا مقامی حکام کے مطابق شعلوں پر قابو پالیا گیا ہے آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:6.9کا بدترین زلزلہ۔۔۔دیوار چین کا ایک حصہ گرگیا