ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا دوسرا معرکہ؛ سپر پاور گرین شرٹس نے امریکہ کو 32 رنز سے ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے کے اہم میچ میں پاکستان نے امریکہ کو 32 رنز سے شکست دے دی۔ پلئیر آف دی میچ صاحبزادہ فرحان قرار پائے جنہوں نے 41 گیندوں سے 73 رنز بنائے تھے۔
امریکہ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 158 رنز بنا سکی۔
ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور امریکہ کے میچ میں پاکستان نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 190 رنز بنا لئے۔ امریکہ کو کولمبو کی وکٹ پر 191 رنز کے پہاڑ پر چڑھنے کا مشکل ٹارگٹ ملا ۔ اس پہاڑ پر چڑھنے کی کوشش میں امریکہ کے بیٹر پھسل پھسل کر گرتے رہے اور 20 اوورز میں 8 بیٹرز گنوا کر امریکہ صرف 158 رنز بنا پایا۔
امریکہ کی بیٹنگ
امریکہ کی جانب سے شبھم رنجنے 51 رنز بنا کر ٹاپ سکورنگ بیٹر رہے۔ شایان جہانگیر نے 49 رنز بنائے۔ میلند کمار نے 29 رنز بنائے۔ آندریس غوس نے 13 رنز بنائے۔

پاکستان کی باؤلنگ
پاکستان کے نئے آف سپن باؤلر عثمان طارق نے آج امریکی بیٹرز کو بری طرح کنفیوژ کیا۔ عثمان طارق نے بہترین باولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔
شاداب خان نے دو وکیٹں لیں، شاہین شاہ آفریدی ، ابرار احمد اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی بیٹنگ
کولمبو کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور امریکہ کے ٹی ٹوینٹی میچ میں گرین شرٹس نے 5 اوورز میں 54 رنز کسی نقصان کے بغیر بنائے لیکن پہلی وکٹ چھٹے اوور کی پہلی بال پر 54 رنز پر گر گئی۔ دوسری وکٹ بھی اسی اوور میں گر گئی جب ون ڈاؤن آنے والے سلمان مرزا اپنی تیسری ہی بال پر مڈ آن پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
صائم ایوب 17 گندوں سے 19 رنز بنا کر اونچا شاٹ کھیل کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ صائم نے آج دو چھکے مارے اور ایک چوکا مارا۔
صاحبزادہ فرحان 14 گیندوں سے 34 رنز بنا کر وکٹ پر ہیں۔ انہوں نے اب تک 3 چھکے اور 4 چوکے مارے ہیں۔ اب سلمان مرزا بیٹنگ کے لئے آئے۔ ان کے تین بالز کھیل کر ایک رن کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہونے کے بعد اب بابر اعظم وکٹ پر صاحبزادہ کی معاونت کرنے کے لئے آئے ۔
چھ اوورز کے پاور پلے کے اختتام پر پاکستان کا مجموعہ 56 رنز ہوا ہے اور رن ریٹ 9.33 رہ گیا ۔ تین اوورز کے خاتمے پر پاکستان کا رن ریٹ 12 سے زیادہ تھا۔
اس کے بعد پاکستان کی رنز بنانے کی رفتار کم ہوتی گئی۔
فرحان ورلڈ کپ کا دوسرا بیسٹ سکورنگ بیٹ بن گئے
صاحبزادہ فرحان نے آج شاندار بیٹنگ کی اور 41 گیندوں سے 73 رنز بنائے۔ فرحان نے 5 چھکے اور 6 چوکے مارے۔ آج کے پیچ میں وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری سلاٹ پر آ گئے ہیں۔ فرحان نے پہلے میچ میں 30 گیندوں سے 47 رنز بنائے تھے۔
بابر اعظم نے آج 32 گیندوں سے 46 رنز بنائے، بابر نے 4 چوکے مارے اور 1 چھکا مارا۔ وہ اونچا شاٹ کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
شاداب خان نے 12 گیندوں سے 30 رنز بنا کر پاکستان کے مجموعے کو محفوظ زون میں پہنچایا۔ شاداب نے 4 چوکے مارے اور 1 چھکا مارا، اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے کیچ آؤٹ ہوئے۔
محمد نواز آج کوئی باؤنڈری نہیں کھیل سکے، دس گیندوں سے 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
شاہین آفریدی وکٹ پر آئے تو فینز کو ان سے کئی چھکے مار کر پاکستان کا مجموعہ 200 سے آگے لے جانے کی توقع تھی۔ شاہین نے کوششین کیں لیکن ایک ہی چھکا مار سکے۔ انہوں نے 4 گیندوں سے 9 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ واپس آئے۔
کیپٹن سلمان آغا آج صرف تین بالز کھیل پائے اور ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

امریکہ کی باؤلنگ
امریکہ کے شیڈی وین شلاکویک نے آج 4 گرین شرٹس کو پویلین واپس بھیجا۔ انہوں نے 4 اوورز میں 25 رنز دیئے۔

ٹاس
امریکہ کے کیپٹن موناک پٹیل نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دے دی۔
پولمبو میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے A کا یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ امریکہ اور پاکستان کا دوسرا میچ ہے۔
امریکی کپتان موناک پٹیل نے کہا کہ ہم پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ پچ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے تو ہمارا پلان ہے کہ ایک بار ٹارگٹ کا پتہ لگ جائے پھر اس کے بعد ہدف حاصل کرنا آسان ہو گا۔ موناک نے 2024 کے ٹی توینٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کے پاکستان سے میچ جیتنے کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ آج بھی وہ جیتنے کے لئے پر امید ہیں۔
ٹاپ وکٹ ٹیکر سلمان مرزا کی جگہ عثمان
پاکستان کے کیپٹن سلمان آغا نے آج ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور سلمان مرز اکی جگہ عثمان طارق کو کھلایا۔ سلمان مرزا پہلے میچ میں تین وکٹیں لے کر ورلڈ کپ کے وکٹوں کے ٹیبل پر آ گئے تھے۔ آج کے میچ میں مزید تین وکٹیں لے کر وہ ٹاپ وکٹ ٹیکر سلاٹ میں جا سکتے تھے۔ لیکن کیپٹن نے آج کے کم اہم میچ میں عثمان کو چانس دینا انفرادی ریکارڈ بنوانے سے زیادہ ضروری سمجھا۔
پاکستان کیلئے میچ کی اہمیت
پاکستان کے لئے آج ک ٹی توینٹی ورلڈ کپ میچ دو طرح اہم ہے۔ ایک تو پاکستان کو اس میچ مین بڑے مارجن سے جیت کر نیٹ رن ریٹ کے ٹیبل پر اوپر آنا ہے، دوسرے آج کے میچ میں امریکہ کی ٹیم کو سبق سکھانا ہے اور اسے دو سال پہلے امریکہ کی گندی وکٹ پر جیتے ہوئے میچ کی نام نہاد برتری کے زعم سے محروم کر کے اس کی اصل پوزیشن پر لانا ہے۔