پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Feb 10, 2024 | 23:14:PM
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں، لوگوں خوف وحراص پھیل گیا۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا، عوام گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی گہرائی 142 کلو میٹر زیر زمین تھی، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9  ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہندوکش  افغانستان ریجن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان سے بھی آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شامل ہو گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح سمیت خیبرپختونخوا کے محتلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن میں پشاور ،مردان ،سوات، شانگلہ، بونیر، سوات، دیربالا، واڑی خال، تیمرگرہ، شانگلہ، چارسدہ، ضلع خیبر، تخت بھائی، دیر،شرینگل،براول،کوہستان، ہنگو ، نوشہرہ، ضلع اورکزئی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں اٹک، ملکہ کوہسار مری، کھاریاں، شاہ کوٹ، لالہ موسی، میانوالی، سرگودھا اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔