سینٹ انتخابات کیلئے ڈیجیٹل سہولت سنٹرز قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینٹ انتخابات میں شفافیت کے لئے الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل سہولت سنٹرز قائم کر دیئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اور صوبائی الیکشن کمشنر دفاتر میں یہ ڈیجیٹل سہولت سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل سہولت سنٹروں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے امیدواروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ڈیجیٹل سہولت سنٹروں کی معاونت ایف آئی اے، نادرا، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک سے کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے چیئرمین نیب، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور وزارتِ داخلہ کو اس ضمن میں مراسلہ لکھ دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیب، نادرا، ایف بی آر، سٹیٹ بینک اور وزارت داخلہ الیکشن کمیشن کو ضروری معاونت فراہم کریں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر ادارہ فوکل پرسن نامزد کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔