چینی کی قیمت میں 15 سے 17 روپے تک فی کلو کمی ہو گئی

Dec 10, 2025 | 20:58:PM
چینی کی قیمت میں 15 سے 17 روپے تک فی کلو کمی ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پنجاب میں 54 لاکھ 9 ہزار 889ٹن گنے کی کرشنگ مکمل  ہو گئی ہے ،  فی کلو ایکس مل ریٹ پندرہ سے سترہ روپے کم ہوگیا ۔

 حالیہ کرشنگ سے 4 لاکھ 30 ہزار 778 میٹرک ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی جس سے ایکس مل قیمت میں 15 سے 17 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ کے مطابق پنجاب میں اس وقت کل5لاکھ42ہزار900میٹرک ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں،مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 10 سے15روپے فی کلو کمی ہوئی۔

 آئندہ دنوں میں قیمت مزید کم ہونے کا امکان ہے ، پنجاب میں شوگر ملیں کسانوں کو375سے480 روپے فی 40 کلو گرام گنے کی قیمت ادا کررہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :  وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ