عوامی لیگ کے رہنماؤں کو پار ٹی نشان کے بغیر الیکشن لڑنے کی اجازت

Dec 10, 2025 | 19:25:PM
عوامی لیگ کے رہنماؤں کو پار ٹی نشان کے بغیر الیکشن لڑنے کی اجازت
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ’عوامی لیگ‘ کے ان لیڈران کو انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی ہے، جو بے داغ ہیں، لیکن عوامی لیگ کے رہنما پارٹی کے نشان پر انتخاب نہیں لڑ پائیں گے، انہیں بطور آزاد امیدوار میدان میں اترنا ہوگا۔ مقامی میڈیا کے مطابق عوامی لیگ کے کارکنان کے سخت احتجاج کے مدنظر حکومت نے یہ فیصلہ لیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں الیکشن کے اعلان سے عین قبل شیخ حسینہ واجد  کی پارٹی عوامی لیگ کو بڑی  خوشخبری ملی ،  بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے عوامی لیگ کے ان  رہنمائوں  کو انتخاب لڑنے کی اجازت دے دی ہے، جو بے داغ ہیں۔ حالانکہ لیڈران پارٹی کے نشان پر انتخاب نہیں لڑ پائیں گے۔ انہیں بطور آزاد امیدوار میدان میں اترنا ہوگا۔ بنگلہ دیش کی مقامی میڈیا کے مطابق عوامی لیگ کے کارکنان کے سخت احتجاج کے مدنظر حکومت نے یہ فیصلہ لیا ۔ اس فیصلے کے بعد اب عوامی لیگ کے کارکنان اور لیڈران بآسانی انتخابی میدان میں اتر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال شیخ حسینہ کی حکومت کے تختہ پلٹ کے بعد بنگلہ دیش میں عوامی لیگ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ پابندی کے باعث عوامی لیگ انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتی ہے۔ یونس حکومت کا کہنا ہے کہ عوامی لیگ کی باگ ڈور اب بھی شیخ حسینہ کے ہاتھوں میں ہے۔ شیخ حسینہ پر بنگلہ دیش میں قتل عام کا الزام ہے۔ ایسے میں اس پارٹی کو انتخاب لڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ایک بیان جاری کر اس کی مخالفت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عوامی لیگ کو انتخاب نہیں لڑنے دیا جائے گا تو اس کے کارکنان خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:ایک ارب خواتین کو بچپن میں جنسی تشدد کا سامنا ،حیران کن انکشاف