زرتاج گل وزیر نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء پیش کر دی

Dec 10, 2024 | 17:12:PM
زرتاج گل وزیر نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء پیش کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(  طیب سیف ) پاکستان تحریک اںصاف(پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما اور پارلیمانی لیڈر زرتاج گل وزیر نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے اسلام آباد میں نہتے مظاہرین پر فائرنگ اور قتل پر قومی اسمبلی میں بحث کروانے کی مطالبہ کیاہےانہوں نے کہا ہے کہ پرامن شہریوں اور صحافیوں کے حقوق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،مظاہرین پر طاقت کا استعمال آئین پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

زرتاج گل کا مزید کہناتھا کہ قومی اسمبلی میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی پر فوری بحث کا مطالبہ ہے،ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کو بچانے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ 

 یہ بھی پڑھیں:  فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلہ مرحلہ، فیض حمیدکوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کردیا گیا