افواہوں کا خا تمہ،حکومت نے 25 ہزار کے پرائزبانڈز سےمتعلق فیصلہ کر دیا

Dec 10, 2020 | 18:11:PM
افواہوں کا خا تمہ،حکومت نے 25 ہزار کے پرائزبانڈز سےمتعلق فیصلہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آخر وہی ہوا جس کا امکا ن تھا۔پچھلے کچھ عر صہ سے جا ری افوا ہو ں کا خا تمہ ہو گیاکیونکہ حکومت نے 25 ہزار روپے کے نئے پرائزبانڈ کی فروخت پرفوری طور پر پابندی عائد کردی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ 25 ہزار روپے کے پر ائز بانڈز بار ے حکمت عملی تیا ر کی جا رہی ہے کہ اسے بند کر دیا جا ئے یا کو ئی اور آپشن استعما ل کیا جا ئے جو آخر کا ر اس با نڈ کی فروخت پر فو ری پا بندی کی صو رت میں عمل میں آ یا ہے۔حکا م کا کہنا ہے کہ 31 مئی 2021 سے 25 ہزار کے پرائز بانڈز ناقابل استعمال ہوں گے۔ فنانس ڈویژن کے مطابق اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک سمیت 5 بینکوں کی 16 برانچز سے یہ بانڈز تبدیل کروائے جا سکتے ہیں۔بانڈز کو قومی بچت سے اسپیشل سیونگز یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس میں تبدیل کرایاجاسکتاہے۔