اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل  بیٹے سمیت اغوا، گاڑی نذر آتش

Aug 10, 2025 | 21:20:PM
اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل  بیٹے سمیت اغوا، گاڑی نذر آتش
کیپشن: اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رحمت اللہ موسی خیل)اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل  بیٹے سمیت اغوا ہو گئے جبکہ گاڑی نذر آتش کر دی گئی۔

لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی کو سیاحتی مقام زیزری سے جوان بیٹے سمیت اغوا کرلیا، واقعے کے دوران مسلح افراد نے اے سی کے ڈرائیور اور گن مینوں کو بحفاظت چھوڑ دیا تاہم سرکاری گاڑی کو نذر آتش کردیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ زیارت کے سیاحتی مقام پر پیش آیا جہاں اے سی افضل باقی اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کیلئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’علیمہ خان میرے ساتھ سکول میں تھیں،گالیاں دینا ان کا شیوہ نہیں‘نسیم زہرا نے شیر افضل کو جھوٹا ثابت کردیا