پاکستان،ویسٹ انڈیز میں آج دوسرا ون ڈے

Aug 10, 2025 | 08:59:AM
پاکستان،ویسٹ انڈیز میں آج دوسرا ون ڈے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا دوسرا مقابلہ آج ویسٹ انڈیز کے شہرتروبا میں ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 پر شروع ہوگا۔

قومی ٹیم  پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیزکو5 وکٹوں سے شکست دے کرسیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کرچکی ہے اور آج کی فتح سے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔

تینوں میچز تروبا کے جدید کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ہیں پاکستانی ٹیم کی قیادت آغا سلمان کو سونپی گئی ہے۔

 ویسٹ انڈیز کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ کر رہے ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، شائقین کوایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔