بیرونی قرض کی ادائیگی، زرمبادلہ ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر کی کمی 

Aug 10, 2023 | 17:58:PM
بیرونی قرض کی ادائیگی، زرمبادلہ ذخائر میں 11 کروڑ ڈالر کی کمی 
کیپشن: سٹیٹ بینک پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)بیرونی قرض کی مد میں ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 11 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ،سٹیٹ بینک کے ذخائر 8.15 ارب ڈالر سے گھٹ کر 8.04 ارب ڈالر رہ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر1.40 کروڑ ڈالر کمی سے 5 ارب 95 کروڑ ڈالر رہ گئے،سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مجموعی ملکی ذخائر 12.40 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 13.33 ارب ڈالر رہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی دارالحکومت میں زور دار دھماکہ, ویڈیو بھی سامنے آ گئی