سجل علی نےفیملی میں اضافے کی خوشخبری سنادی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام پر مٹھائی کی تصویر کیساتھ لڑکا ہونے کی خوشخبری سُنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر سٹوری شیئر کرنے کے بعد مداح قیاس کررہے ہیں کہ آیا اداکارہ نے یہ مٹھائی کہیں سے وصول کی ہے یا اپنی فیملی میں اضافے کی خوشخبری سنائی ہے۔
انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی سٹوری میں ایک تو مٹھائی کا ڈبہ تو دوسری جانب وہ نومولود کے سویٹر اور موزے بُننے کی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔
یادرہے کہ ٹی وی سکرین پر مقبول رومانوی جوڑی کی حیثیت رکھنے والے اداکار احد رضا میر و اداکارہ سجل علی گزشتہ برس مارچ میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ثنا خان کی مالدیپ کے ساحل پر سیر سپاٹوں کی تصاویروائرل