اسلام آباد میں ریڈ زون کی سکیورٹی، آئی جی علی ناصر رضوی جائزہ لینےکیلئے خود سڑکوں پر نکل آئے

Apr 10, 2026 | 22:08:PM
 اسلام آباد میں ریڈ زون کی سکیورٹی، آئی جی علی ناصر رضوی جائزہ لینےکیلئے خود سڑکوں پر نکل آئے
کیپشن: وفاقی پولیس کے انسپکٹر جنرل علی ناصر رضوی ریڈ زون میں ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کے لئے ہدایات جاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے آج ریڈ زون میں کئی علاقوں کا وزٹ کیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل  سید علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے آج ریڈ زون کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے انتظامات کا خود جائزہ لیا۔
آئی جی علی ناصر رضوری نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو ڈیوٹی کی نوعیت اور حساسیت کے حوالے سے خصوصی طور پر الرٹ رہنے کی ہدایات دیں۔

اسلام آباد میں غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کے پیشِ نظر سکیورٹی کے فول پروف اور مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں اور اہلکاروں کی جانب سے کسی معمولی لاپروائی کو بھی روکنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

تمام علاقوں میں سینئیر افسران خود  ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں سے بار بار رابطہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بین الاقوامی مہمانوں کی آمد، اسلام آباد میں کل عام تعطیل کا اعلان