برائلرمرغی کےگوشت کی قیمت میں معمولی کمی 

Apr 10, 2023 | 14:26:PM
لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے۔   

مرغی کا گوشت 10 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  524 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 341 روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 349 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔   

مزید پڑھیں: اے این ایف اور فرنٹیئر کور کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

فارمی انڈوں کی قیمت 263 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 7770 روپے میں فروخت  ہوگی۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز گوشت کی قیمت میں 15 روپے ضافہ کیا گیا تھا۔