تحریک انصاف کے استعفے۔۔سابق سپیکر نے بڑا بیان داغ دیا

 استعفوں کا اپنا ایک طریقہ کار ہے ۔جب استعفے آئیں گے تو دیکھا جائےگا ۔ ایاز صادق

Apr 10, 2022 | 21:09:PM
ایاز صادق۔استعفے۔تحریک انصاف۔سپیکر۔میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کے اعلان پرمسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ارکانِ قومی اسمبلی کے استعفوں کا ایک طریقہ کار ہے اس کے مطابق عمل ہوگا۔
 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ کار سپریم کورٹ میں بھی رکھا گیا تھا اور میں نے بطور سپیکر پی ٹی آئی کے استعفوں کے حوالے سے جو رولنگ دی تھی اس میں دیا گیا تھا۔انہوں نے کہاکہ یہ نہیں ہوتا کہ استعفا دے دیا اور مان لیا بلکہ جب سارے استعفے دیں گے تو پھر دیکھیں گے۔پیر کے اجلاس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اجلاس کی صدارت کون کرے گا اس کا پیر کو ہی پتا چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سے استعفوں کااعلان