یوسف رضا گیلانی کی جیت میں جہانگیر ترین کا کوئی کردار نہیں، رانا ثنا اللہ

Apr 10, 2021 | 22:45:PM
یوسف رضا گیلانی کی جیت میں جہانگیر ترین کا کوئی کردار نہیں، رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے کوئی فراڈ نہیں کیا ان کے خلاف پرانے معاملات میں نئے کیسز بنائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما و ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ بھی تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے حق میں بول پڑھے ۔ لیگی رہنما نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ جہانگیر ترین کو جان بوجھ کر مقدموں میں پھنسایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جیت میں جہانگیر ترین کا کوئی کردار نہیں تھا۔
ن لیگی رہنما رانا ثنا نے نیا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے کل جہانگیر ترین کے عشائیے میں شرکت کی ان میں سے آدھے لوگوں نے خود ن لیگ سے رابطہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں جی سی یونیورسٹی کے طلبا کیلئے نئی پالیسی متعارف کروا دی گئی: