گھنٹہ باقی ہے ووٹ کاسٹ کریں۔۔نوشین افتخار کی ووٹر ز سے اپیل

Apr 10, 2021 | 16:09:PM
 گھنٹہ باقی ہے ووٹ کاسٹ کریں۔۔نوشین افتخار کی ووٹر ز سے اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے75کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے ووٹرز سے اپیل کی ہے ڈریں مت، ابھی ایک گھنٹہ باقی ہے اپنا ووٹ کاسٹ کریں ۔ آپ ووٹ کاسٹ کریں گے تو میں جیت سکتی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوشین نے کہاکہ ڈسکہ کے لوگ ڈر کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کر پا رہے میں نے حلقے کے لوگوں کو کہا نہ ڈریں ووٹ کاسٹ کریں میں نے آپکی جنگ لڑی ہے۔ ڈسکہ کی عوام گھروں نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں ۔آج پرامن ماحول ملا ہے آج 19فروری والا دن نہیں ہے۔ٹرن آﺅٹ پچھلی بار سے کم نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا مریم نواز میرے ساتھ رابطے میں ہیں وہ ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے پوچھتی رہتی ہیں۔ حمزہ شہباز بھی مکمل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مکمل مانیٹرنگ کی ہے۔انشا اللہ جیت ہماری ہی ہو گی۔
ادھر ڈسکہ این اے 75 میں دوبارہ ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔ تحریک انصاف نے علی اسجد ملہی اور (ن) لیگ کی نوشین افتخار میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہے گی۔ این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔