برطانوی پاکستانی نئی مشکلات کا شکار،ہوٹل تک رسائی دشوار

Apr 10, 2021 | 12:04:PM
برطانوی پاکستانی نئی مشکلات کا شکار،ہوٹل تک رسائی دشوار
کیپشن: برطانیہ پہنچنے پر مشکلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)برطانوی پاکستانیوں کو برطانیہ پہنچنے پرنئی مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ پہنچنے پر  برطانوی پاکستانیوں کو ایک طرف قرنطینہ کے لیے ہوٹل تک رسائی ملنا دشوار  ہے تو دوسری طرف ہوٹلوں کے ٹیلی فونز پر رابطہ ناممکن ہے۔ برطانیہ پہنچنے والے برطانوی پاکستانی آن لائن بکنگ کی کوشش میں بھی ناکامی کا سامنا کررہے ہیں جس کے باعث بے شمار فیملیوں کے ساتھ بچے بھی شدید پریشانی کے شکار  ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیر داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں صورتحال پر تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ  برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کے بعد مسافروں کو آج سے ہوٹل میں قرنطینہ کرنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:     سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ پیپلزپارٹی کو کیوں ملنا چاہئے؟ راجہ پرویز اشرف کھل کر بول پڑے