سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ پیپلزپارٹی کو کیوں ملنا چاہئے؟ راجہ پرویز اشرف کھل کر بول پڑے

Mar 21, 2021 | 21:44:PM
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ پیپلزپارٹی کو کیوں ملنا چاہئے؟ راجہ پرویز اشرف کھل کر بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر راجہ پرویز اشرف کاکہناہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹ میں 21 سینیٹروں کے ساتھ سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ہے، پی پی پی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جمہوری روایات کے مطابق حزب اختلاف کا عہدہ پاکستان پیپلزپارٹی کو ہی ملنا چاہئے۔
راجہ پرویز اشرف کا اپنے بیان میں کہناہے کہ سینیٹ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد میں خوش اسلوبی اور متفقہ طور پر جمہوری روایات کے مطابق طے ہو جائے گا،ان کاکہناتھا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے دونوں اہم پارلیمانی عہدے ن لیگ کے پاس ہیں، پارلیمان کا تیسرا اہم عہدہ یعنی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی سب سے بڑی پارٹی کو جانا چاہیے، پارلیمان کا تیسرا اہم عہدہ اس پارٹی کو جس کے پاس پارلیمان میں پہلے ہی دو عہدے موجود ہیں، ملنا نامناسب ہوگا۔
پی ڈی ایم کے سینئر نائب صدر کاکہناتھا کہ سینیٹ میں جس طرح سے یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹوں کو مسترد کیا گیا تو اس کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی ہے، پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ جمہوری اصولوں، غیرجانبداری اور انصاف کی بنیادوں پر دینا چاہئے۔