پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے،غفلت برتنے پر ایک افسر معطل

Sep 09, 2025 | 23:17:PM
 پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے،غفلت برتنے پر ایک افسر معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پولیس  پنجاب نے 15 افسران کے تقرروتبادلے کردئیے۔ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ڈی پی او جلال پور پیر والا ملتان کو معطل کرکے سی پی او رپورٹ کرنےکاحکم دے دیا۔
پولیس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق رضوان طارق کو ایس ایس پی سی سی ڈی گوجرانوالہ اور غیور احمد کو ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے،ایس ایس پی سی سی ڈی گوجرانوالہ کو 2سال کی چھٹی پر بیرون ملک جانے کے لئے سی پی او رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے،شاہد احمد خان کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ،غازی عمر فاروق کو ایس پی آر آئی بی ساہیوال ریجن،منصور قمر کو ایس پی سپیشل برانچ لاہور ،شاہد نواز کو ایس پی سیکیورٹی سپیشل برانچ پنجاب لاہور ،مرزابلال حسن کو ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ ،عثمان منیر سیفی کو ایس پی ہیڈ کوارٹر رائٹ مینجمنٹ پولیس لاہور اور مدثر اقبال کو ایس پی پی ایچ پی سرگودھا جبکہ محمد اشرف کو ایس پی انوسٹی گیشن راجن پور تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سپیشل برانچ معاذظفر کو بیرون ملک چھٹی کےلئے سی پی او رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔تقرری کے منتظر رمضان احمد کو ایس ڈی پی او جلال پور تعینات کردیا کر دیا گیا ہے۔

 آئی جی پنجاب نے مزید2ڈی ایس پیز کے بھی تقررو تبادلے کردئے ، ان میں محمد وقار عظیم کو ایس ڈی پی او کہوٹہ راولپنڈی اور محمد افضل لودھی کوڈی ایس پی آئی اے بی راولپنڈی تعینات کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو چینی صدر کے گلوبل گونینس انیشیٹیو پر عملدرآمد کرتے دیکھنے کے خواہشمند ہیں؛ چینی سفیر