موت کی افواہیں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں، کاجل اگروال 

Sep 09, 2025 | 21:15:PM
موت کی افواہیں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں، کاجل اگروال 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) تیلگو، تامل اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ کاجل اگروال نے پرستاروں کو اپنی خیریت اور بالکل محفوظ ہونے سے آگاہ کردیا۔

 ان کا کہنا ہے کہ ہمیں مثبت سوچ اور سچائی پر فوکس کرنا چاہیے،اس حوالے سے غیر مصدقہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد چل  بسی ہیں،یہ افواہیں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلیں، جس کے بعد کاجل کو خود اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر آکر اسکی وضاحت کرنا پڑی اور انھوں نے ان اطلاعات کو مکمل طور  پر بے بنیاد قرار دیا۔ 

کاجل کا کہنا تھا کہ وہ بالکل تندرست اور ٹھیک ہیں، انھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جھوٹی افواہوں پر یقین نہ کیا کریں۔

واضح رہے کہ 40 سالہ کاجل اگروال ان دنوں اپنی موت کی جھوٹی افواہوں کی زد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کو آسٹریلیا میں چمبیلی کا پھول لیجانے پر بھاری جرمانہ