ہاردیک پانڈیا کا دبئی میں’’وکھرا‘‘سٹائل۔ گھڑی ایشیا کپ کی انعامی رقم سے 10 گنا زیادہ قیمتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دُبئی میں ہے۔ بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا یہاں ایک منفرد ہی روپ میں نظر آرہے ہیں،انکی گھڑی نے وہاں دھوم مچا دی ہے، قیمت سن کر آپ ہکے بکے رہ جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم پریکٹس میں پسینہ بہا رہی ہے لیکن ہاردیک پانڈیا کی گھڑی کی قیمت جان کرلوگ حیران ہیں ۔انھیں پسینے آرہے ہیں۔ٹیم انڈیاایشیا کپ 2025 کھیلنے کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے۔ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا یہاں ایک الگ ہی روپ میں نظر آرہے ہیں۔ ہردیک پانڈیا دبئی میں پریکٹس کے دوران سب سے زیادہ خبروں میں نظر آ رہے ہیں۔ اس کی ایک نہیں کئی وجوہات ہیں۔ان کے بالوں کا نیا رنگ اور اسٹائل سرخیوں میں ہیں لیکن پریکٹس کے دوران انہوں نے جو گھڑی پہن رکھی تھی اس نے طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ ہاردک پانڈیا کی پہنی ہوئی گھڑی کی قیمت ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کو ملنے والی رقم سے زیادہ ہے۔ایشیا کپ میں پریکٹس کے دوران ہاردیک پانڈیا نے جو گھڑی پہنی تھی اس کی قیمت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس سال کے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 3 لاکھ امریکی ڈالر (اڑھائی کروڑ بھارتی روپے)ملیں گے۔ ہاردیک پانڈیا کی گھڑی کی قیمت اس سے تقریباً 10 گنا زیادہ ہے۔ پریکٹس کے دوران ہاردک نے جو گھڑی پہنی تھی اس کی قیمت تقریباً 20 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،بجلی ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ سستی