ایشاکپ کا پہلا میچ؛ افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)افغانستان کے 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 94 رنز بناسکی۔
ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،افغانستان نے صدیق اللہ اور عظمت اللہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 188 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے صدیق اللہ 73 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عظمت اللہ نے 21 گیندوں پر 53 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی،محمد نبی نے 33 رنز سکور کیے،اس کے علاوہ رحمان اللہ گرباز 8، ابراہیم زادران 1، گل بدین 5 اور کریم جنت 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے آیوش شکلا اور کنچت شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کے گروپ بی میں شامل ہیں۔
اس سے قبل منگل کو اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی،پاکستان ٹیم ایونٹ میں پنی مہم کا آغاز جمعے کو عمان کے خلاف میچ سے کرے گا۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جانے والے جانے والے ایونٹ میں 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور یو اے ای شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف فاسٹ باؤلر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان