طورخم کے راستے سے مزید ڈھائی ہزار افغان شہریوں کی وطن واپسی 

Sep 09, 2025 | 12:34:PM
طورخم کے راستے سے مزید ڈھائی ہزار افغان شہریوں کی وطن واپسی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق گزشتہ روز طور خم بارڈر سے2491 افغان شہری وطن واپس گئے۔ واپس جانے والے افغان شہریوں میں 746 غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:’’لاہوری ہو جائیں تیار‘‘ چالانوں  کے  بعد   ایک اور بھاری بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق خیبرپختونخوا کے راستے 7 لاکھ 43 ہزار افغان شہری وطن واپس جاچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 5 ہزار غیر قانونی مقیم افغان شہری وطن واپس جا چکے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق 89 ہزار پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈرز مہاجرین کو افغانستان بھیجا گیا۔ مجموعی طور پر 48 ہزار افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجا گیا۔